Home اہم خبریںکپتانی کی ذمے داری پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری کیلئے لی تھی: شان مسعود

کپتانی کی ذمے داری پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری کیلئے لی تھی: شان مسعود

by Admin
0 comments
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود—فائل فوٹو

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ کپتانی کی ذمے داری پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری کے لیے لی تھی، کپتانی کا فیصلہ ہمیشہ سے کرکٹ بورڈ کا ہوتا ہے۔

سلہٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میری نیت صاف ہے، کچھ چیزیں ہیں، کرکٹ بورڈ سے بیٹھ کر بات کرنی ہو گی، چیلنج قبول کرنا چاہیے۔

شان مسعود کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ کرسی پر بیٹھ کر ہی فیصلے کیے جائیں، میری اولین ترجیح کرکٹ میں بہتری رہی ہے جس کے لیے کرسی ضروری نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ تبدیلی سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری کے لیے سوچنا چاہیے، کرکٹ تبدیلیوں سے اوپر نہیں جاتی، شکست پر بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کو ذمے دار نہیں کہوں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ شکست سے میں اور ٹیم بھی دل برداشتہ ہیں، فیصلے جذبات میں آکر نہیں کرنے، ٹیسٹ کرکٹ میں جو غلطیاں ہیں انہیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ کھلاڑی 40 سال کا ہے یا 18 سال کا یہ نہیں دیکھتے بلکہ کمی یا خامی کسی طرح دور ہو وہ دیکھنا چاہیے۔ 

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00