Home اہم خبریںمراکش سے متعلق غلط پوسٹ پر اماراتی شہری کو 3 سال قید، 50 لاکھ درہم جرمانہ

مراکش سے متعلق غلط پوسٹ پر اماراتی شہری کو 3 سال قید، 50 لاکھ درہم جرمانہ

by Admin
0 comments
علامتی فوٹو

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایک عدالت ایک شہری کو سوشل میڈیا پر مراکش سے متعلق جھوٹی ویڈیو پوسٹ کرنے کے جرم میں تین سال قید اور 50 لاکھ درہم جرمانہ کی سزا سنادی۔ 

حکام کے مطابق اس ویڈیو میں کم عمر بچیوں کی شادی کو فروغ دینے اور جھوٹے دعوے پھیلانے کی کوشش کی گئی تھی۔

ابوظبی فیڈرل کورٹ آف اپیلز کی اسٹیٹ سیکیورٹی چیمبر نے سیف سالم سیف علی المقبلی کو قصوروار قرار دیا۔ عدالت نے ویڈیو کو ہٹانے، ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے اور اس مقصد کے لیے استعمال ہونے والا موبائل فون ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔

پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد یہ مقدمہ فوری طور پر عدالت میں بھیجا گیا کیونکہ ملزم نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ مراکش میں کم عمر بچیوں کی شادی کی اجازت ہے، جو غلط ہے۔

پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے مطابق ویڈیو میں استعمال ہونے والی زبان نفرت اور سماجی تقسیم کو فروغ دے سکتی تھی اور اماراتی و مراکشی کمیونٹیز کے تعلقات کو نقصان پہنچا سکتی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00