Home اہم خبریںذیابیطس کے خطرے میں 31 فیصد تک کمی لانیوالی 3 آسان عادات

ذیابیطس کے خطرے میں 31 فیصد تک کمی لانیوالی 3 آسان عادات

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو 

ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزمرہ زندگی میں 3 اہم تبدیلیاں لا کر ذیابیطس کے خطرے کو 31 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

یہ تحقیق 6 سال تک جاری رہی جس میں 4700 افراد کو شامل کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق وہ افراد جنہوں نے متوازن غذا، کیلوریز میں کمی اور جسمانی سرگرمی کو اپنایا، ان میں ذیابیطس کا خطرہ نمایاں حد تک کم دیکھا گیا۔

ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے 3 اہم تبدیلیاں

1. میڈیٹیرین ڈائیٹ (Mediterranean Diet) اپنائیں

ماہرین کے مطابق پھل، سبزیاں، ثابت اناج، زیتون کا تیل، خشک میوہ جات اور بیجوں پر مشتمل غذا جسم میں سوزش کم کرتی ہے اور خون میں شوگر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

2. روزانہ کیلوریز میں معتدل کمی کریں

تحقیق میں شامل افراد نے روزانہ تقریباً 600 کیلوریز کم استعمال کیں جس سے وزن، جسمانی چربی اور خون میں گلوکوز کی سطح بہتر ہوئی۔

3. غذا کے ساتھ ورزش بھی ضروری

صرف خوراک نہیں بلکہ روزانہ چہل قدمی، ہلکی ورزش اور وزن کم کرنے کی باقاعدہ رہنمائی بھی ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

تحقیق میں کیا فوائد سامنے آئے؟

محققین کے مطابق رضاکاروں کی جانب سے روزمرہ کی روٹین میں درج بالا تبدیلیاں لانے کے نتیجے میں انسولین کی حساسیت بہتر ہوئی، جسمانی سوزش میں کمی آئی، وزن اور کمر کا سائز کم ہوا اور میٹابولزم بہتر ہوا۔

کن افراد کو یہ تبدیلیاں ضرور اپنانی چاہئیں؟

ماہرین نے خاص طور پر ان افراد کو یہ طرزِ زندگی اپنانے کا مشورہ دیا ہے جنہیں پری ذیابیطس کا خطرہ ہو، موٹاپے اور میٹابولک مسائل کا سامنا ہو اور خاندانی ذیابیطس کی تاریخ ہونے جیسے مسائل درپیش ہوں۔

تحقیق کے مطابق مستقل مزاجی کے ساتھ صحت مند غذا اور جسمانی سرگرمی اپنانا ذیابیطس سے بچاؤ کا مؤثر اور قدرتی طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00