Home اہم خبریںفیفا ورلڈ کپ میں اب موسیقی کا بھی تڑکا

فیفا ورلڈ کپ میں اب موسیقی کا بھی تڑکا

by Admin
0 comments

دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال ایونٹ FIFA میں اب موسیقی کا بھی بڑا دھماکا ہونے جارہا ہے۔

موسیقی کی دنیا کے بڑے نام میں شکیرا، میڈونا اور کے پوپ سپر اسٹار بی ٹی ایس اس تاریخی شو میں پرفارم کریں گے۔

فیفا  نے تصدیق کی ہے کہ 19 جولائی 2026 کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میں پہلی بار سپر بول اسٹائل ’’ہاف ٹائم شو‘‘ ہوگا، یعنی کھیل کے درمیان شو۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 سے دنیا کے بڑے فٹبال کلبز کو بھی بڑا فائدہ ہوگا، کلب بینیفٹ پروگرام کے تحت عالمی تنظیم ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے کلبوں کو فی کھلاڑی 11ہزار ڈالرز یومیہ ادا کرے گی۔ 

یہ رقم کھلاڑی کے اپنی قومی ٹیم کو جوائن کرے نے سے ملکی ٹیم کیلئے آخری میچ تک دی جائے گی ۔ 

اس مد میں فیفا نے355 ملین ڈالرز کا فنڈ مختص کیا ہے، اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اگر کسی کلب کا کھلاڑی گروپ اسٹیج ہی میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے تب بھی اس کے کلب کو کم از کم 2 لاکھ 50 ہزار ڈالرز وصول ہوں گے جو کہ پاکستانی روپوں میں7 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00