Home اہم خبریںآج جتنی جمہوریت سندھ میں ہے کسی دوسرے صوبے میں نہیں: بلاول بھٹو

آج جتنی جمہوریت سندھ میں ہے کسی دوسرے صوبے میں نہیں: بلاول بھٹو

by Admin
0 comments
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج جتنی جمہوریت سندھ میں ہے کسی دوسرے صوبے میں نہیں، جتنی جمہوریت کراچی میں ہے کسی دوسرے شہر میں نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں شاہراہ بھٹو کا افتتاح کردیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سیاست میں اس لیے آیا ہوں کہ شہید بےنظیر بھٹو کے ادھورے خواب مکمل کروں، شہید بےنظیر کو تیسری بار وزیراعظم بننا تھا لیکن ان کو شہید کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جنوری 2025 میں منصوبے کے پہلے فیز کا افتتاح کیا تھا، آج منصوبے کے پہلے فیز کو مکمل کرکے دکھایا ہے۔

’ہم سب کو کہتے ہیں کراچی آئیں یہاں کام کریں‘

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے لوگ کراچی آنا چاہتے ہیں، ہم سب کو کہتے ہیں کراچی آئیں یہاں کام کریں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مفت علاج کی سہولت پہلے کراچی کے عوام، سندھ اور پورے پاکستان کیلئے ہے۔ این آئی سی وی ڈی کا حال پہلے کیا تھا 18ویں ترمیم کے بعد کیا بنا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ساتھ پورٹ بنائیں گے، کیٹی بندر پورٹ کا منصوبہ شاید دنیا کا پہلا منصوبہ ہوگا۔ 

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ سندھ انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کھول کر دکھائیں گے۔

’غریب عوام خطے میں جنگ کا بوجھ اٹھارہے ہیں‘

 بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خطے میں جنگ کا بوجھ غریب عوام اٹھا رہے ہیں۔ عوام بجلی اور گیس کے بل میں اس جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ خطے میں امن ہوگا تو معاشی مشکلات کم ہوں گی۔ جنگ ختم نہ ہوئی تو معاشی حالات سنگین ہوں گے۔

’عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، بڑے منصوبے مکمل کریں گے‘

انہوں نے کہا کہ تھر پارکر میں کوئلے سے بجلی کی پیدا وار اور روزگار کی فراہمی شہید بے نظیر کا خواب تھا۔ عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، کاروباری طبقے کے ساتھ مل کر بڑے منصوبے مکمل کریں گے۔

’پاکستان کی دفاعی پیداوار کی طلب میں تاریخی اضافہ ہوا‘

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مئی کی جنگ میں بھارت کو پاکستان نے عبرتناک شکست دی۔ پاکستان کی دفاعی پیداوار کی طلب میں تاریخی اضافہ ہوا۔ چاہتے ہیں کہ میڈ ان پاکستان دفاعی پیداوار میں کراچی بھی کردار ادا کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر کے ممالک جنگ میں آزمایا ہوا دفاعی سامان خریدنا چاہتے ہیں، مختلف ممالک پاکستان سے دفاعی سامان خریدنا چاہتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00