وسطی امریکا کے ملک ہنڈوراس کے شمالی علاقے میں کھیت میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد کھیت سے 20 لاشیں ملی ہیں، ہلاک افراد میں 15 مرد، 3 خواتین اور 2 کم عمر لوگ شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ جمعرات کو پیش آیا، ابتدائی طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے میں مشکلات پیش آئیں کیونکہ مقتولین کے اہلخانہ لاشوں کو تحویل میں لینے کے لیے پہلے ہی وہاں پہنچ گئے تھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔