Home اہم خبریںٹرمپ کو مطالبات ماننے پڑیں گے ورنہ جنگ کی دلدل میں مزید پھنس جائیں گے: ایرانی وزارتِ دفاع

ٹرمپ کو مطالبات ماننے پڑیں گے ورنہ جنگ کی دلدل میں مزید پھنس جائیں گے: ایرانی وزارتِ دفاع

by Admin
0 comments
بریگیڈیئر رضا طلائی—فائل فوٹو

ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر رضا طلائی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایرانی قوم کے مطالبات اور ہمارے ملک کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

ایرانی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے مؤقف کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تو اسے مزید نتائج بھگتنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کے قومی مفادات کو نظر انداز کرنا، اسرائیل کے ساتھ قریبی صف بندی اور غرور پر مبنی رویہ امریکا کو مزید جنگی دلدل میں دھکیل دے گا۔

ترجمان ایرانی وزارتِ دفاع نے کہا کہ جنگ جاری رکھنے سے امریکا اور دنیا کو مزید مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

بریگیڈیئر رضا طلائی نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر کو چاہیے کہ وہ ایران کی پیشکش اور تجویز کو قبول کریں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00