Home اہم خبریںجسپریت بمراہ نے ٹی 20 کی تاریخ کا ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ بنا لیا

جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کی تاریخ کا ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ بنا لیا

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

بھارت کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ بنا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کا آئی پی ایل 2026ء کا سیزن انتہائی مایوس کن رہا ہے، وہ ٹورنامنٹ میں ممبئی انڈینز کی جانب سے کھیل رہے تھے۔

ٹورنامنٹ میں بھارتی پیسر جسپریت بمراہ ہر وکٹ کے لیے 100 سے زائد رنز دینے والے پہلے بولر بن گئے، بمراہ نے ممبئی انڈینز کے لیے کھیلتے ہوئے 13 میچوں میں 8.37 کے اکانومی ریٹ سے 294 رنز دیے۔

بھارتی کھلاڑی جسپریت بمراہ سیزن کے کسی بھی میچ میں ایک سے زیادہ وکٹ حاصل نہ کر سکے، وہ آئی پی ایل کے 13 میچوں میں صرف 4 وکٹیں حاصل کر سکے۔

آئی پی ایل 2026ء میں بمراہ کی بولنگ اوسط 102.50 اور اسٹرائیک ریٹ 73.50 رہا، جبکہ ان کا ریکارڈ 40 اوورز کی کم از کم اہلیت کے معیار کو بنیاد بنا کر نکالا گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00