Home اہم خبریںساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن نے ساف کپ 2026ء کی تاریخیں کیوں تبدیل کیں؟

ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن نے ساف کپ 2026ء کی تاریخیں کیوں تبدیل کیں؟

by Admin
0 comments

فائل فوٹو 

ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن نے ساف کپ 2026ء کی تاریخیں تبدیل کر دیں۔

ساف کپ کی تاریخیں بھارت کی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی وجہ سے تبدیل کی گئی ہیں۔

ابتدائی طور پر ساف کپ 21 ستمبر سے 6 اکتوبر تک کی فیفا ونڈو میں ہونا تھا، لیکن بھارتی ٹیم اس ونڈو کے دوران فیفا آسیان کپ میں شریک ہو گی، لہٰذا  منتظمین نے ساف کپ میں بھارت کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اس کی تاریخیں بدل دیں۔

ساف کے جنرل سیکریٹری کا کہنا کہ چیمپئن شپ اب نومبر کی فیفا ونڈو کے درمیان ہو گی، نومبر میں فیفا ونڈو 9 سے 17 تاریخ کے درمیان ہے، مختصر ونڈو کی وجہ سے ممکن ہے کہ ٹورنامنٹ کو فیفا ونڈو کے آغاز سے قبل شروع کیا جائے۔

فیفا ونڈو سے قبل ٹورنامنٹ کے آغاز کی وجہ سے بیرونِ ملک لیگ میں مصروف کھلاڑیوں کی ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00