Home اہم خبریںکنگ سلمان اسپتال کا قیام پاک سعودی برادرانہ تعلقات کی مضبوط علامت ہوگا، مصطفیٰ کمال

کنگ سلمان اسپتال کا قیام پاک سعودی برادرانہ تعلقات کی مضبوط علامت ہوگا، مصطفیٰ کمال

by Admin
0 comments
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال(فائل فوٹو)۔ 

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کنگ سلمان اسپتال کا قیام دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی مضبوط علامت ہوگا، یہ منصوبہ پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سعودی عرب کے عزم کا مظہر ہے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ کنگ سلمان اسپتال کی تعمیر حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیحات میں شامل ہے۔ 

وفاقی وزارت صحت کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں کنگ سلمان اسپتال منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور دو طرفہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  

اعلامیہ کے مطابق مصطفیٰ کمال نے پاکستان کے شعبہ صحت میں سعودی عرب کی مسلسل معاونت پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ  منصوبے کے تمام امور کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔ 

وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم پاکستان منصوبے کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔  

اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر سعودی سفیر نے پاکستان کی ترقی کے لیے سعودی عرب کی مسلسل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00