برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے مستعفی وزیر صحت ویسٹ اسٹریٹنگ کے نام خط تحریر کیا ہے۔
لندن سے برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے خط میں کہا کہ آپ کے حکومت سے مستعفیٰ ہونے پر بہت افسوس ہوا۔
برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں اس وعدے کو پورا کرنا ہوگا کہ انتشار کے دور کو ختم کر کے ایک نئے دور کا آغاز کریں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کی کابینہ میں شامل وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ ان حالات میں حکومت کا حصہ رہنا سراسر بے ایمانی اور بے عزتی ہوگی۔