Home اہم خبریں22 سالہ لڑکی قتل، بوائے فرینڈ کا والد گرفتار

22 سالہ لڑکی قتل، بوائے فرینڈ کا والد گرفتار

by Admin
0 comments
فوٹو: امریکی میڈیا 

امریکی ریاست الاباما میں 22 سالہ لڑکی کے قتل کے 2 ماہ بعد پولیس نے اس کے بوائے فرینڈ کے والد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وٹنی روبیسن کی لاش 7 مارچ کو ایک گھر سے ملی تھی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، ابتدائی طور پر موت کو حادثہ قرار دیا گیا تھا، مگر تحقیقات کے بعد مقتولہ کے بوائے فرینڈ کے والد جیفری اسکاٹ ٹاورز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقتولہ وٹنی روبیسن نے مئی 2025 میں آبرن یونیورسٹی سے انٹیریئر ڈیزائن میں ڈگری حاصل کی تھی اور  حال ہی میں فرنیچر اور ڈیزائن کمپنی میں اپنی  نوکری شروع کی تھی۔

دوسری جانب ملزم کے وکلاء کا کہنا ہے کہ جیفری ٹاورز کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں اور وہ الزامات میں بے قصور ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو جیفرسن کاؤنٹی جیل منتقل کیا گیا تھا تاہم بعد میں 30 ہزار ڈالر کے  ضمانتی مچلکوں پر رہا کر دیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00