Home انٹرٹینمنٹفلم سائیکو میں کردار نبھانا آسان نہیں تھا، میرا

فلم سائیکو میں کردار نبھانا آسان نہیں تھا، میرا

by Admin
0 comments
فائل فوٹو

معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ نئے آرٹسٹوں کو سکھانے پر یقین رکھتی ہوں، فلم سائیکو میں کردار نبھانا آسان نہیں تھا۔

کراچی پریس کلب آمد پر میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ جب بھی کراچی آتی ہوں یہاں کے لوگوں کا پیار ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ قریشی میرے استاد کی حیثیت رکھتے ہیں، جب بھی نئی فلم آتی ہے تو کراچی آتی ہوں، ہمیشہ کوشش ہوتی ہے فلم میں بہتر سے بہتر کام کروں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ نئے آرٹسٹوں کو سکھانے پر یقین رکھتی ہوں، سب کو ساتھ لے کر چلنا آسان نہیں ہے، پوری دنیا میں فلم سائیکو کی بات ہورہی ہے، فلم سپر ہٹ ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سائیکو میں کردار نبھانا آسان نہیں تھا، فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہوں، اس فلم پارٹ 2 کراچی میں بنائیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00