Home اہم خبریںسُپر مارکیٹ سے خریدے گئے سلاد سے زندہ مینڈک نکل آیا

سُپر مارکیٹ سے خریدے گئے سلاد سے زندہ مینڈک نکل آیا

by Admin
0 comments

فوٹو — اسکرین گریب

مغربی آسٹریلیا میں ایک کسان سپر مارکیٹ سے خریدے ہوئے سلاد میں زندہ مینڈک دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریز اسموکر نامی کسان اپنے گھر اسٹیک اور سلاد تیار کر رہے تھے جب انہوں نے سپر مارکیٹ سے خریدے ہوئے سلاد کے پتے نکالنے کے لیے شاپر کھولا تو سلاد کے پتوں کے ساتھ ایک زندہ مینڈک دیکھا۔

جب ریز اسموکر نے گھر والوں کو بتایا تو پہلے تو گھر والوں کو ان کی اس بات پر یقین نہیں آیا پھر اُنہوں نے سلاد والا شاپر کمرے میں لا کر دکھایا جس میں سلاد کے ساتھ ایک زندہ مینڈک بھی موجود تھا۔

ریز اسموکر کے گھر والوں نے میڈیا کو بتایا کہ سلاد میں چھپا ہوا ایک چھوٹا سا مینڈک دیکھ کر ہم سب ریز اسموکر پر تھوڑا ہنس پڑے، پھر ہم نے اس مینڈک کا نام ’گریگ‘ رکھ دیا اور اسے قریبی تالاب میں چھوڑ دیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00