Home انٹرٹینمنٹکیا آپ کانز فیسٹیول میں مہنگا ترین لباس و انداز اختیار کرنے والی اداکارہ کا نام جانتے ہیں؟

کیا آپ کانز فیسٹیول میں مہنگا ترین لباس و انداز اختیار کرنے والی اداکارہ کا نام جانتے ہیں؟

by Admin
0 comments

کیا آپ کانز فلم فیسٹیول میں 1300 کروڑ بھارتی روپے میں تیار ہو کر پہنچنے والی اداکارہ کا نام جانتے ہیں؟

بھارتی میڈیا کی رپوٹ کے مطابق 1946ء میں شروع ہونے والا کانز فلم فیسٹیول اب صرف فلموں کا نہیں عالمی فیشن کا بھی ایک بڑا مرکز بن چکا ہے۔

اس ایونٹ میں دنیا بھر کے فنکار مہنگے اور منفرد ملبوسات میں جلوہ گر ہوتے ہیں، ایونٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین لباس اور انداز بھارتی اداکارہ نے اختیار کیا۔

وہ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن، عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا نہیں ہیں بلکہ یہ اعزاز اداکارہ اُروشی روٹیلاکے نام ہے۔

32 سالہ اُروشی روٹیلا نے 2025ء میں کانز ریڈ کاپٹ پر 156 ملین ڈالر یعنی 1300 کروڑ بھارتی روپے کا لک پیش کیا، جسے ایونٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین ریڈ کارپٹ لک قرار دیا گیا۔

بھارتی اداکارہ نے مچل سنکو کا تیارکردہ خصوصی گاؤن زیب تن کیا، جس کے ساتھ نایاب ہیروں اور مہنگے کلچ نے اُن کے انداز کو غیر معمولی بنادیا۔

اُروشی روٹیلا نے زیورات کی دنیا کے مشہور اور نایاب ہیرے بھی زیب تن کر رکھے تھے، ان سب نے مجموعی لاگت کو آسمان تک پہنچادیا تھا۔

اداکارہ کے اُس دن کے لک نے کم کارڈیشین کا سابقہ 50 لاکھ ڈالر والے انداز کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00