Home اہم خبریںڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا اینڈرسن کی شادی کی تیاریاں مکمل، تقریب کہاں ہو گی؟

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا اینڈرسن کی شادی کی تیاریاں مکمل، تقریب کہاں ہو گی؟

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا اینڈرسن جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں، جبکہ ان کی شادی کی تقریب سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا اینڈرسن کی شادی رواں ہفتے میموریل ڈے ویک اینڈ پر بہاماس میں منعقد ہو گی۔

 رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب ایک نجی جزیرے پر ہو گی، جہاں صرف قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کو مدعو کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جوڑے نے گزشتہ برس منگنی کی خوشخبری دی تھی، جبکہ حالیہ مہینوں میں برائیڈل شاور کی تقریبات بھی منعقد کی جا چکی ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر دونوں ایک بڑی اور شاندار شادی کی تقریب چاہتے تھے، یہاں تک کہ وائٹ ہاؤس میں تقریب کے امکانات پر بھی بات کی جا رہی تھی، تاہم ایران سے متعلق کشیدہ صورتِ حال اور عالمی حالات کے باعث اب تقریب کو محدود اور نجی رکھا گیا ہے۔

تاحال شادی کی حتمی مہمانوں کی فہرست سامنے نہیں آئی ہے، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تقریب میں ٹرمپ خاندان کے قریبی افراد اور چند خاص دوست شریک ہوں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00