Home اہم خبریںہر طرف شاہینوں کا غلبہ اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا، وزیراعظم نے معرکہ حق کا خلاصہ بتادیا

ہر طرف شاہینوں کا غلبہ اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا، وزیراعظم نے معرکہ حق کا خلاصہ بتادیا

by Admin
0 comments

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔

اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے تاریکی میں کیے حملے کا تاریخی جواب دیا، معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا ۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم سجدہ شکر ادا کرتے ہیں کہ جس نے معرکہ حق میں فتح عطا کی، مادروطن کے تحفظ کےلیے جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دشمن کو ہر قسم کی مہم جوئی کے انجام سے آگاہ کیا تھا، ہم نے واقعے کی ہر طرح کی تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی، بزدل دشمن نے ہم پر جنگ مسلط کردی جس کا بہادر افواج نے تاریخی جواب دیا۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ جب ہمارے شاہین دشمن پر جھپٹے تو دشمن کو جان کے لالے پڑگئے، دشمن جنگ بندی کی درخواست پر مجبور ہوگیا، ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت آج تک کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں 10 مئی کو یوم معرکہ حق کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتا ہوں، معرکہ حق ہر سال بھرپور جوش وجذبے سے منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وطن کے شہدا، ان کے اہلخانہ اور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، بہادر مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابر کا ذکر نہ کروں تو تاریخ ادھوری رہے گی، ہماری فضائیہ نے دشمن کے دعوؤں کا پول کھول دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور بحریہ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں 24 کروڑ عوام اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کےکھڑے رہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ساتھ دینے پر برادر اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جنگ کےخاتمے کےلیے کردارادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر طیب اردوان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، چین کے صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کا بھی شکریہ جنہوں نے معرکہ حق میں سیاسی، سفارتی اور اخلاتی حمایت کی۔

تقریب میں مادر وطن کے دفاع کےلیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کےلیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

’ایران میں قیام امن کیلئے پاکستان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لارہا ہے‘

وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ برادر ہمسایہ ملک ایران میں امن قائم کرنے کےلیے پاکستان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لارہا ہے، ہم نے 1979 ءکے بعد انہیں مذاکرات پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے اس موقع پر جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز پر ایران کا جواب موصول ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ فیلڈ مارشل نے ابھی بتایا کہ ایران کا جواب موصول ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مظلوم اقوام کےحقوق اور انصاف کےلیے توانا آواز بن کر کھڑا ہوا ہے، پاکستان نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کےلیے ہر سطح پر آواز بلند کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بےمثال قربانیاں دیں۔ نوجوان ہی ہمارا سب سے بڑا قیمتی اثاثہ ہیں، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہمارے جوان بےمثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00