Home اہم خبریںپشاور زلمی کے علی رضا کی ہیٹ ٹرک، قومی ریکارڈ بھی بنادیا

پشاور زلمی کے علی رضا کی ہیٹ ٹرک، قومی ریکارڈ بھی بنادیا

by Admin
0 comments
فوٹو: سوشل میڈیا

پشاور زلمی کے فاسٹ بولر علی رضا نے کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل 11 کے 32ویں میچ میں ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے قومی ریکارڈ بنادیا۔ 

علی رضا نے کراچی کنگز کے خلاف اننگز کے آخری اوور کی آخری تین گیندوں پر خوشدل شاہ، شاہد عزیز اور حسن علی کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ 

اس کے ساتھ ہی علی رضا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہیٹ کرنے والے کم عمر ترین بولر بھی بن گئے۔ انہوں نے 18 سال 35 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ 

ان سے قبل ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بولر محمد حسنین تھے، جنہوں نے پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے 19 برس اور 123 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ 

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی ہیں، انہوں نے 20 برس اور 167 دن کی عمر میں ہیمپشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00