Home اہم خبریںپارلیمنٹ لاجز میں 102 یونٹس کا بل 11 ہزار 800 آیا ہے، کامل علی آغا برس پڑے

پارلیمنٹ لاجز میں 102 یونٹس کا بل 11 ہزار 800 آیا ہے، کامل علی آغا برس پڑے

by Admin
0 comments

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور میں سینیٹر کامل علی آغا پاور ڈویژن پر برس پڑے۔

اجلاس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر بحث کے دوران کامل علی آغا نے بتایا کہ اُن کا پارلیمنٹ لاجز کا 102 یونٹ کا بل 11 ہزار 800 روپے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بل میں استعمال شدہ یونٹس کی قیمت 3300 روپے ہے جبکہ ساڑھے 8 ہزار روپے کے ٹیکسز لگے ہوئے ہیں۔

سینٹر کامل علی آغا نے پاور ڈویژن کے حکام کو مشورہ دیا کہ آپ بجلی صارفین کو کنزیومر نہیں بلکہ بکرا کہہ دیں۔

اس پر ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ بکرا تو معذرت کے ساتھ اس وقت حکومتی بنی ہوئی ہے، جب سے سولر آیا ہے، 200 یونٹ والا سلیب ہی بدل گیا ہے۔

چیئرمین کمیٹی سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ کہیں ٹیکس تو کہیں جگا ٹیکس لگایا جاتا ہے، بس ملک میں سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی ٹیکس لگانا رہ گیا ہے۔

انہوں نے پاور ڈویژن حکام سے استفسار کیا کہ آپ کہتے ہیں ملک میں بجلی سرپلس ہے جبکہ لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہورہی ہے کیوں؟ اس پر حکام نے کہا کہ ایل این جی نہیں آرہی، اس لیے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

کامل آغا نے سوال کیا کہ کیا آپ کی 48 ہزار میگاواٹ میں سے ساری بجلی ایل این جی پر بنتی ہے، پاور ڈویژن کا جواب آیا کہ اکنامک میرٹ آرڈر کے تحت کہیں کہیں زیادہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00