Home اہم خبریںخیبر پختونخوا نے پنجاب سے 64 ارب 62 کروڑ مانگ لیے

خیبر پختونخوا نے پنجاب سے 64 ارب 62 کروڑ مانگ لیے

by Admin
0 comments

خیبر پختونخوا حکومت نے گلیات سے مری کے لیے پانی کی ترسیل پر پنجاب حکومت سے 64 ارب62 کروڑ روپے مانگ لیے۔

وفاق اور پنجاب حکومت کو لکھے گئے خط میں خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا تھا کہ گلیات میں پانی کا بحران ہے، مری واٹر بورڈ بغیر معاہدہ اور معاوضہ گلیات سے روزانہ 5 لاکھ گیلن پانی حاصل کر رہا ہے۔

خط میں مزید بتایا گیا کہ گلیات میں مری واٹر بورڈ کا سپلائی انفرااسٹرکچر پر کام اور ڈونگا گلی میں 20 لاکھ گیلن واٹر ٹینک کی تعمیر روکی جائے۔

خط میں وزارت بین الصوبائی رابطہ سے دونوں حکومتوں کے درمیان معاہدے میں تعاون کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ پنجاب حکومت فوری واجبات ادا کرے، قیام پاکستان سے اب تک گلیات کا پانی مری کےلیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ذریعے پنجاب سے مری کے لیے متبادل پانی کا انتظام کرنے کا کہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00