اماراتی حکام نے خبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں سائبر لاز کی پاسداری کریں، واٹس ایپ پر پرائیویٹ چیٹس بھی سائبر کرائم قانون سے مستثنیٰ نہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت اسکرین شاٹس یا گفتگو شیئر کرنا بھی غیر قانونی ہے۔
جھوٹی یا گمراہ کن معلومات فارورڈ کرنا سزا کا باعث بن سکتا ہے، عرب امارات میں جرمانہ ڈھائی سے 5 لاکھ درہم تک ہو سکتا ہے۔
واٹس ایپ کا گروپ ایڈمن بھی غیر قانونی مواد پر ذمے دار ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ غیر تصدیق شدہ خبر شیئر کرنا بھی جرم بن سکتا ہے، عوام ہوشیار رہیں۔