Home اہم خبریںامریکا کا کانگریس کو نظرانداز کر کے مشرقِ وسطیٰ کے اتحادی ممالک کو 8.6 ارب ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ

امریکا کا کانگریس کو نظرانداز کر کے مشرقِ وسطیٰ کے اتحادی ممالک کو 8.6 ارب ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ

by Admin
0 comments
—اے آئی جنریٹڈ فوٹو

امریکا نے کانگریس کی منظوری کے بغیر مشرقِ وسطیٰ کے اتحادی ممالک کو 8.6 ارب ڈالرز سے زائد کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ہنگامی صورتِ حال کا جواز پیش کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے اور کانگریس کے جائزے کی شرط ختم کر دی ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنہیں امریکا یہ اسلحہ فروخت کرے گا ان 4 ممالک میں اسرائیل، متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت شامل ہیں۔

 اس معاہدے کے تحت قطر کو 4.01 ارب ڈالرز کے میزائل دفاعی نظام اور 992.4 ملین ڈالرز کے جدید ہتھیار دیے جائیں گے۔

کویت کو 2.5 ارب ڈالرز کا جنگی کمان نظام فراہم کیا جائے گا جبکہ اسرائیل کو بھی 992.4 ملین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کیے جائیں گے۔

معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات کو 147.6 ملین ڈالرز کے ہتھیار دیے جائیں گے۔

رائٹرز کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کو 9 ہفتے گزر چکے ہیں اور 3 ہفتے قبل ایک نازک جنگ بندی عمل میں آئی تھی۔

رائٹرز کا کہنا ہے کہ امریکا نے اپنے اتحادیوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00