Home اہم خبریں2 نوجوانوں کا انوکھا کارنامہ، 3 پہیوں والی گاڑی میں 14000 میل کا سفر

2 نوجوانوں کا انوکھا کارنامہ، 3 پہیوں والی گاڑی میں 14000 میل کا سفر

by Admin
0 comments
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

برطانوی شہری اولی جنکس اور کینیڈین شہری سیتھ اسکاٹ نے ایک غیر معمولی مہم میں 3 پہیوں والی پرانی گاڑی ریلائینٹ روبن کے ذریعے لندن سے جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن تک تقریباً 14000 میل (22500 کلو میٹر) کا سفر مکمل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سفر 22 ممالک پر مشتمل تھا جو 120 دن سے زائد عرصے میں مکمل ہوا۔

مذکورہ گاڑی جسے مسافر دوستوں نے ’شیلا‘ کا نام دیا ہوا ہے، اپنی کمزور ساخت اور بار بار خراب ہونے کے باوجود اس طویل مہم میں استعمال کی گئی۔

راستے میں انہیں کئی خطرناک علاقوں اور حالات کا سامنا کرنا پڑا، مختلف مقامات پر گاڑی کی بار بار خرابی کے باوجود مقامی افراد اور مکینکس کی مدد سے سفر جاری رکھا گیا۔

مشکلات کے باوجود دونوں نوجوانوں نے صحرا، پہاڑوں اور جنگلات سے گزرتے ہوئے اپنی منزل حاصل کی۔

نوجوان دوستوں کا کہنا ہے کہ یہ سفر ایک ’ناممکن کو ممکن بنانے‘ کی مثال ہے۔

سفر مکمل ہونے کے بعد گاڑی کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا جبکہ مستقبل میں اس گاڑی کو میوزیم منتقل کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00