Home انٹرٹینمنٹصبا فیصل کے متنازع بیانات پر بیٹی سعدیہ فیصل نے کیا کہا؟

صبا فیصل کے متنازع بیانات پر بیٹی سعدیہ فیصل نے کیا کہا؟

by Admin
0 comments

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سعدیہ فیصل نے اپنی والدہ، اداکارہ صبا فیصل کے متنازع بیانات پر اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔

سعدیہ فیصل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی والدہ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے متنازع بیانات کے بارے میں بات کی۔

پوڈ کاسٹ کے دوران سعدیہ فیصل سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنی والدہ کے بیانات سے متفق ہیں یا نہیں؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ والدہ نے ایک عمر گزاری ہے اور اس  تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے، اس لیے وہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہوتیں۔

اداکارہ نے کہا کہ والدہ کی باتیں ٹھیک ہوتی ہیں لیکن میں اُنہیں پھر بھی کہتی ہوں کہ ذرا ڈپلومیٹک انداز میں بات کیا کریں تاکہ تنقید نہ ہو۔

سعدیہ فیصل نے کہا کہ آج کل جین زی کسی بھی طرح کے بیان کو چھوڑتی نہیں ہے اور وہ ان کی رائے کے پیچھے چھپے حقیقی معنوں کو نہیں سمجھ پاتی۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبا فیصل کے بیانات اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتے ہیں اور انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00