Home انٹرٹینمنٹتریشا کی پراسرار پوسٹ نے توجہ حاصل کرلی

تریشا کی پراسرار پوسٹ نے توجہ حاصل کرلی

by Admin
0 comments

تریشا کرشنن نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ایک پراسرار پوسٹ شیئر کی اور توجہ حاصل کرلی۔

43 سالہ تریشا کرشنن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ’آئی وائےکے وائے کے‘ ’اف یو نو، یو نو‘ یعنی اگر تم جانتے ہو تو تم جانتے ہو‘ لکھ کر مبہم پیغام شیئر کیا۔

اداکارہ کی پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اداکار تھلاپتی وجے کی سیاسی جماعت تامل ناڈو اسمبلی میں 118 نشستوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

تریشا کی پراسرار پوسٹ نے توجہ حاصل کرلی

ساتھی اداکار کی سیاسی کامیابی کے پس منظر میں تریشا کرشنن کی خاموش مگر اشاروں سے بھری پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اداکارہ تریشا گزشتہ کئی ماہ سے مختلف سوشل میڈیا اشاروں کے باعث عوامی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہیں، ووٹنگ والے دن اُنہوں نے فلمی گانے کے ساتھ اپنی ووٹ ڈالنے کی تصویر پوسٹ کی تھی۔

ان کے اس پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے وجے اور اُن کی پارٹی کی خاموش حمایت قرار دیا تھا۔

اس سے قبل مارچ میں تھلاپتی وجے اور تریشا ایک شادی تقریب میں ساتھ موجود تھے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں نے اُڑان بھری۔

اس سارے معاملے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ تریشا کی 43ویں سالگرہ بھی اُسی دن تھی، جب وجے کی سیاسی جماعت انتخابی نتائج میں بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی۔

اداکارہ اُس دن مندر گئیں اور بعد میں انہیں وجے کی رہائش گاہ پر دیکھا گیا، جہاں وہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اگرچہ تریشا یا وجے نے ان افواہوں یا قیاس آرائیوں پر کوئی واضح بیان نہیں دیا، لیکن سوشل میڈیا صارفین ان کے ہر اشارے کو سیاسی اور ذاتی تعلقات کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00