Home اہم خبریںوزیراعظم کی سفارش پر صدر نے بہادر شہری شہید لیاقت علی کو ستارہ شجاعت دیا

وزیراعظم کی سفارش پر صدر نے بہادر شہری شہید لیاقت علی کو ستارہ شجاعت دیا

by Admin
0 comments
لیاقت شہید.

خودکش دہشت گرد کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے لیاقت علی شہید کی قربانی کا قومی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ 

وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے  مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بہادر شہری لیاقت علی کو ستارہ شجاعت دیا، جو کی والدہ نے وصول کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہید لیاقت علی نے ہمت و بہادری کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور عوام نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دیں، پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم سے ارض وطن کی حفاظت کیلئے ملک کا ہر شہری سیسہ پلائی دیوار ہے، شہری آبادیوں اور معصوم نہتے لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم شہید لیاقت علی اور ان کے اہلخانہ کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00