Home اہم خبریںایران معاملے پر چین کی مدد نہیں مانگی: مارکو روبیو

ایران معاملے پر چین کی مدد نہیں مانگی: مارکو روبیو

by Admin
0 comments

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو۔فوٹو: فائل

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا، ایران معاملے پر چین کی مدد نہیں مانگ رہا ہے، ان کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔

امریکی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چینی فریق نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو عسکریت کا مرکز بنانے کے حق میں نہیں۔

مارکو روبیو نے کہا کہ چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس لگانے کے خلاف ہے، یہی ہمارا مؤقف بھی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران، امریکا کی اندروانی سیاست کا استعمال کرکے انہیں بری ڈیل پر مجبور نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ خیال ہے چین چاہے گا کہ تائیوان رضاکارانہ طور پر چین میں شامل ہو، چین چاہے گا تائیوان ووٹ یا ریفرنڈم سے چین میں شامل ہونے کے حق میں فیصلہ کرے، میرے خیال میں تائیوان معاملے پر یہی چین کی ترجیح ہوگی۔ 

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ تائیوان کا چین میں انضمام چینی صدر کے ابتدائے حکومت سے ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اسے ری یونیفکیشن کہتا اور سمجھتا ہے۔ یہ کسی نہ کسی وقت پر ہوجائے گا، امریکا سمجھتا ہے اسے طاقت یا زبردستی کے ذریعے نافذ کرنا بہت بڑی غلطی ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00