ملک بھر میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ کراچی میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران متعدد کامیاب کارروائیاں کی گئی ہیں۔
وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق غیر قانونی ادویات کی تیاری اور فروخت میں ملوث نیٹ ورکس پر مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کر کے ضبط کر لی گئیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ گرفتار افراد کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔