وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق پاکستان نے 7.2 ارب چینی یوآن کا پانڈا بانڈ پروگرام قائم کرلیا، ابتدائی مرحلے میں 1.75 ارب چینی یوآن کے بانڈ جاری کیے گئے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ چین نے پانڈا بانڈ اجراء میں بھرپور تعاون کیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد سے معیشت پر اعتماد مضبوط ہوا۔ پاکستان کی معیشت میں استحکام اور مہنگائی میں کمی آئی، زرمبادلہ ذخائر بہتر، برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بانڈ سے حاصل رقم پانی، توانائی اور صحت کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی، پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے پانڈا بانڈ جاری کیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پانڈا بانڈ اجرا پاکستان اور چین کے درمیان مالی روابط مزید مضبوط کرے گا۔