Home اہم خبریںبھارت نے پھر للکارا تو جغرافیہ بدل کر اُسے تاریخ کا حصہ بنادیں گے، خواجہ آصف

بھارت نے پھر للکارا تو جغرافیہ بدل کر اُسے تاریخ کا حصہ بنادیں گے، خواجہ آصف

by Admin
0 comments

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کا جغرافیہ بدل کر اُسے تاریخ کا حصہ بنادیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کو جو پہلے مار پڑی ہے، بھارت ابھی تک اسے سہلا رہا ہے۔ اگر بھارت نے دوبارہ للکارا تو بھارت کا جغرافیہ بدل کر اسے تاریخ کا حصہ بنادیں گے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ایران پر امریکا یا اسرائیل کے دوبارہ حملے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ دوسرے ممالک جنگ کے حق میں نہیں ہیں۔

خواجہ محمد آصف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ 28ویں ترمیم پر کابینہ میں ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

گزشتہ روز آئی ایس پی آر نے بھارتی چیف آف آرمی اسٹاف کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل دیا تھا، اس گفتگو کو اشتعال انگیز قرار دیا۔

بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو فیصلہ کرنا ہوگا وہ جغرافیہ اور تاریخ کا حصہ بننا چاہتا ہے یا نہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی عالمی سطح پر ایک اہم ملک ہے، پاکستان ایک تسلیم شدہ ایٹمی طاقت ہے، پاکستان جنوبی ایشیا کے جغرافیے اور تاریخ کا ناقابلِ تردید حصہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا اشتعال انگیز بیان ظاہر کرتا ہے بھارتی قیادت پاکستان کے وجود کے تصور کو قبول نہیں کر سکی، نہ ہی بھارتی قیادت 8 دہائیاں گزرنے کے باوجود درست اسباق سیکھ سکی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00