پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید افضل ساہی سینٹرل جیل سے رہا ہو کر اپنے گھر فیصل آباد پہنچ گئے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جنید افضل ساہی کو 9 مئی کیس میں اے ٹی سی نے 3 سال قید کی سزا سنائی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے 14 مئی کو جنید افضل ساہی کی سزا کی معطلی کا حکم دیا تھا۔
جنید افضل ساہی 2024 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت سے پی پی98 سے کامیاب ہوئے تھے۔
Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.