Home اہم خبریںبن گویر کی فلوٹیلا ویڈیو نے اسرائیل کی ملٹی ملین ’ہسبارا‘ مہم کو نقصان پہنچایا

بن گویر کی فلوٹیلا ویڈیو نے اسرائیل کی ملٹی ملین ’ہسبارا‘ مہم کو نقصان پہنچایا

by Admin
0 comments
اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر اتمار بن گویر—فائل فوٹو 

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر اتمار بن گویر کی فلوٹیلا ویڈیو عالمی سطح پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہے جس میں وہ غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کرنے والے فلوٹیلا کارکنوں کی تضحیک کرتے دکھائی دیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد اسرائیل کو سفارتی دباؤ اور عالمی ردِعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلوٹیلا کے کارکن بندھے ہوئے ہاتھوں اور آنکھوں کے ساتھ اشدود بندرگاہ پر زمین پر بیٹھے ہیں جبکہ بن گویر ان کے قریب موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے قبرص کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں فلوٹیلا کے جہازوں کو روک کر 430 کارکنوں کو حراست میں لیا تھا جن میں سے کم از کم 87 کارکنوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی تھی۔

اس واقعے کے بعد اٹلی، فرانس، اسپین، نیدرلینڈز اور کینیڈا سمیت کئی ممالک نے اسرائیلی سفیروں کو طلب کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا تھا۔

رپورٹ میں شامل کی گئی ماہرین کی رائے کے مطابق اس ویڈیو نے اسرائیل کی مہنگی ترین ’ہسبارا‘ مہم (اسرائیلی عوامی سفارت کاری) کو شدید نقصان پہنچایا جس کا مقصد دنیا میں اسرائیل کا مثبت تاثر قائم کرنا تھا۔

فلسطینی امور کے ماہر فتحی نمر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اصل پریشانی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں بلکہ اس کی عالمی تشہیر سے ہوئی۔

اسرائیلی امور کے ماہر متانس شہادہ نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو دنیا کو اسرائیل کی اصل پالیسی اور طاقت کے استعمال کی واضح تصویر دکھاتی ہے۔

دوسری جانب امریکی سفیر مائیک ہکابی نے بھی بن گویر پر تنقید کی لیکن ناقدین نے امریکی مؤقف کو دہرا معیار قرار دیا کیونکہ امریکا نے ایک روز قبل ہی فلوٹیلا منتظمین پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

فلسطینی رہنما مصطفیٰ برغوثی نے کہا ہے کہ کارکنوں کے ساتھ ہونے والا سلوک دراصل فلسطینی قیدیوں کی روزمرہ زندگی کی ایک جھلک ہے۔

انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی جیلوں میں تقریباً 100 فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق فلوٹیلا مہمات نے اسرائیلی ناکہ بندی اور طاقت کے استعمال کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے جبکہ اسرائیلی پروپیگنڈا اب زمینی حقائق چھپانے میں ناکام دکھائی دیتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00