Home اہم خبریںمہنگائی ’شہباز اسپیڈ‘ سے بڑھ رہی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

مہنگائی ’شہباز اسپیڈ‘ سے بڑھ رہی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

by Admin
0 comments
حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو 

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مڈل کلاس طبقہ مہنگی بجلی اور مہنگائی سے شدید پریشان ہے، اگر بجلی سستی ہو گی تو لوگ سولر کیوں لگوائیں گے؟ پاکستان میں مہنگائی ’شہباز اسپیڈ‘ سے بڑھ رہی ہے۔

 کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان میں خراب صورتِ حال کی ذمے دار حکومت ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کو جماعتِ اسلامی نے آئینی عدالت میں چیلنج کیا ہے، 2001ء سے لیوی کا سلسلہ جاری ہے مگر آج تک آئل ریفائنریز کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا، جس کے باعث پیٹرول کی قیمت ٹیکسوں کی وجہ سے زیادہ ہے۔

اُنہوں نے آئی ایم ایف کی پالیسی کو غلامانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جماعتِ اسلامی نے مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کر دی ہے، عوام جماعتِ اسلامی کے ساتھ مل کر اپنے حقوق کی جدوجہد کریں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ اسرائیل مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور غزہ میں آج بھی بے گناہ لوگ ظلم و ستم کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اپنے مڈ ٹرم الیکشن کو بچانے کے لیے انسانیت کو پامال کر سکتے ہیں، غزہ پر مسلسل بم باری جاری ہے، اسرائیل خاص طور پر بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو غزہ کے عوام کا ساتھ دینا ہو گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے ایرانی قوم کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ بنگلادیش میں شدید توانائی بحران موجود ہے جہاں لاکھوں مزدور بیروزگاری کا شکار ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00