Home اہم خبریںفیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

by Admin
0 comments
فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورہ امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تہران پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پرتپاک استقبال کیا جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس دورے کے دوران خطے میں قیام امن اور دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔

خیال رہے کہ آرمی چیف کا دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب امریکی جنگ بندی کی تجاویز پر ایران اپنا ردِ عمل دینے کے قریب ہے، امریکا نے ایران کو جو تجاویز بھیجی تھیں ان میں ایران کا جوہری پروگرام بند کرنے اور آبنائے ہرمز کھولنے سمیت کئی نکات شامل ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ روز پہلے خلیجی اور دیگر ملکوں کے کہنے پر ایران پر حملہ موخر کرنے کا اعلان بھی کیا تھا اور کہا کہ لگتا ہے ایران کے ساتھ معاہدہ ہونے کا اچھا موقع ہے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا تھا ایران نے جنگ ٹالنے کے لیے ہر راستہ تلاش کیا ہے، ایران کی طرف سے تمام راستے کھلے ہیں۔

اس سے پہلے ایران کے دورے پر موجود وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی تہران میں صدر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جنگ بندی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ایران امریکا جنگ میں پاکستان ایک ثالث کا کردار ادا کررہا ہے، محسن نقوی کی آج بھی ایرانی حکام سے ملاقاتیں جاری رہیں، انہوں نے ایران کے وزراء اور اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00