ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یہ نہیں کہہ سکتے ایسے مقام پر پہنچ چکے کہ کوئی معاہدہ قریب ہو۔
ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ مذاکرات کا محور جنگ کا خاتمہ ہے، قطر کا وفد عباس عراقچی کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، مذاکرات میں پاکستان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات گہرے اور نمایاں ہیں، چند دوروں، ہفتوں یا مہینوں کی بات چیت کے بعد نہیں کہہ سکتے کہ کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم یقینی طور پر کسی نتیجے پر پہنچیں گے، سفارت کاری میں وقت لگتا ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ جوہری مسئلے سے متعلق اس مرحلے پر بات نہیں کی جا رہی، انتہائی افزودہ یورینیم سے متعلق تفصیلات میں جانے کی کوشش کریں تو کسی نتیجے تک نہیں پہنچیں گے۔