Home انٹرٹینمنٹہر عمر کا اپنا حسن ہے، اداکار اپنی عمر کو قبول کریں: احسن خان

ہر عمر کا اپنا حسن ہے، اداکار اپنی عمر کو قبول کریں: احسن خان

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

 پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ اداکاروں کو اپنی عمر کو قبول کرتے ہوئے ہر مرحلے سے لطف اندوز ہونا چاہیے کیونکہ ہر عمر کا اپنا الگ حسن اور اہمیت ہوتی ہے۔

اداکار احسن خان نے یہ بات ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہی، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا میں اکثر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ صرف ایک مخصوص عمر ہی بہترین ہوتی ہے، تاہم میں اس سوچ سے اتفاق نہیں کرتا۔

احسن خان نے کہا کہ ہر عمر اور ہر مرحلے کی اپنی خوبصورتی ہوتی ہے، ہمیں اسے قبول کرنا چاہیے اور اس سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو زندگی کے ہر مرحلے میں محنت جاری رکھنی چاہیے اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

اداکار کے مطابق عمر صرف ایک عدد ہے، اصل اہمیت اداکاری کی مہارت، صلاحیت، مقبولیت اور پسندیدگی کو حاصل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ناظرین عمر سے زیادہ فنکار کی کارکردگی اور شخصیت کو پسند کرتے ہیں۔

احسن خان نے زور دیا کہ ہر اداکار کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کے ہر مرحلے کو مثبت انداز میں اپنائے اور خود کو بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00