Home اہم خبریںخاتون انمول نے معاشرے میں زہر پھیلانے کی کوشش کی: شرجیل میمن

خاتون انمول نے معاشرے میں زہر پھیلانے کی کوشش کی: شرجیل میمن

by Admin
0 comments
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن—فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ خاتون انمول نے معاشرے میں زہر پھیلانے کی کوشش کی۔

حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہماری صوبائی گورنمنٹ کا ایکشن قابلِ تحسین ہے، سندھ بھر میں منشیات کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے، ہم صوبے سے منشیات کا خاتمہ کریں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ خواتین کو ٹریننگ، لائسنس اور فری میں اسکوٹی دی جا رہی ہے، پاکستان واحد ملک ہے جہاں مفت میں اسکوٹی دی جا رہی ہے، میرٹ کے مطابق خواتین میں اسکوٹیز تقسیم کی جا رہی ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وکلاء خواتین کو بھی پنک اسکوٹی مفت دی جائے گی، ہم نے خواتین کے لیے الگ بسیں شروع کی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر سستی بجلی بن سکتی ہے تو وہ کوئلے سے بن سکتی ہے، حکومتِ سندھ نے تمام بڑے پروجیکٹ دیے ہیں، سندھ بھر میں سفری سہولتیں دی جائیں گی.

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00