لبنان کے صدر جوزف عون نے یومِ مزاحمت و آزادی کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں اسرائیل کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق جوزف عون نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء بدستور لبنانی قوم کا بنیادی مطالبہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آج بھی اسرائیل جنوبی لبنان کے بعض دیہات پر قابض ہے اور مہلک حملےکر رہا ہے۔
لبنانی صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ لبنان مذاکرات کے ذریعے اسرائیل کے مکمل انخلاء کے حصول کے لیے کام کر رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ مذاکرات کسی قسم کی رعایت یا ہتھیار ڈالنے کے مترادف نہیں ہوں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق 25 مئی2000ء کو اسرائیل نے جنوبی لبنان پر 22 سالہ قبضہ ختم کر کے اپنی افواج واپس بلائی تھیں۔