Home اہم خبریںایران کے معاملے پر میرے اور نیتن یاہو کے درمیان اتفاق ہے: ٹرمپ

ایران کے معاملے پر میرے اور نیتن یاہو کے درمیان اتفاق ہے: ٹرمپ

by Admin
0 comments

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر میرے اور نیتن یاہو کے درمیان اتفاق ہے۔ ایران میں لوگوں کی حالت انتہائی خراب ہے، وہ ڈیل چاہتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو جو کہیں گے وہ کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران ڈیل کرنے کےلیے بےتاب ہے۔ ایران کے ساتھ ڈیل نہیں ہوئی تو امریکا دوبارہ حملہ کرسکتا ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ویتنام، افغانستان، عراق اور دیگر ملکوں میں کئی کئی سال تک جنگیں لڑیں۔ ایران جنگ کو ابھی تین ہی ماہ ہوئے ہیں، اس میں بھی زیادہ وقت سیز فائر کا ہے۔ ایران جنگ میں ہم نے صرف 13 جانیں گنوائیں، دیگر جنگوں میں ہم نے لاکھوں جانیں گنوائیں۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو بھی کھول دیں گے لیکن مجھے کوئی جلدی نہیں۔

ٹرمپ نے ولادیمیر پیوٹن کے دورہ چین پر صرف اتنا تبصرہ کیا کہ روسی صدر کا دورہ چین اچھی بات ہے، صدر پیوٹن کی استقبالیہ تقریب اتنی شاندار نہیں تھی جتنی میری تھی۔

بال روم کی تعمیر کے بارے میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈرون پروف بال روم بنا رہے ہیں، یہ زیادہ محفوظ ہوگا۔

داخلی سیاست پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ کیلیفورنیا کے انتخابات دھاندلی زدہ ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00