Home اہم خبریں40 سالہ مریض 40 گھنٹے دل بند رہنے کے بعد زندہ بچ گیا

40 سالہ مریض 40 گھنٹے دل بند رہنے کے بعد زندہ بچ گیا

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

چین کے ایک اسپتال میں 40 سالہ شخص کی زندگی بچ جانے کا حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں اس کا دل 40 گھنٹے سے زائد وقت تک بند رہا مگر جدید طبی علاج کی بدولت ناصرف دل دوبارہ دھڑکنے لگا بلکہ وہ شخص صحت یاب بھی ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ زیشیانگ اسپتال میں پیش آیا، جہاں ڈاکٹر نے سوشل میڈیا پر اس کیس کی تفصیلات شیئر کیں۔

مریض کو ابتدائی طور پر سینے میں درد اور سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال لایا گیا تھا، جہاں بعد ازاں اس کا دل اور سانس دونوں بند ہو گئے۔

 ڈاکٹروں نے اسے فُلمننٹ مایوکارڈائٹس (دل کی شدید سوزش) میں مبتلا قرار دیا، جو ممکنہ طور پر وائرل انفیکشن کے بعد پیدا ہوئی تھی۔

طبی ٹیم نے تقریباً 10 بار برقی جھٹکوں (ڈیفبریلیشن) کے ذریعے دل کو بحال کرنے کی کوشش کی، تاہم کوئی کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

بعد ازاں مریض کو زندگی بچانے والی مشین ای سی ایم او پر منتقل کیا گیا، جو دل اور پھیپھڑوں کا کام مصنوعی طور پر انجام دیتی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق مریض کا دل 40 گھنٹے سے زائد وقت تک تقریباً مکمل طور پر بند رہا، تاہم وہ ای سی ایم او اور مسلسل طبی نگہداشت کی مدد سے زندہ رہا۔

تقریباً 40 گھنٹے بعد اس کے دل کی دھڑکن اور کارڈیک فنکشن بحال ہونا شروع ہو گئے، جس کے بعد اسے مزید 10 دن تک مشین کی سپورٹ پر رکھا گیا، جس کے بعد مریض کو کارڈیالوجی وارڈ منتقل کیا گیا اور تقریباً 20 دن کے اندر وہ مکمل ہوش میں آ گیا اور بغیر کسی مدد کے چلنے پھرنے کے قابل ہو گیا۔

اس حیران کن صحت یابی کے بعد مریض کے اہلِ خانہ نے اسپتال انتظامیہ کو شکریے کے طور پر روایتی سلک بینر پیش کیا۔

رپورٹس کے مطابق ای سی ایم او جیسے جدید لائف سپورٹ سسٹم کا روزانہ خرچ ہزاروں یوآن تک پہنچ سکتا ہے، جو عام طور پر انشورنس یا سوشل سیکیورٹی کے تحت مکمل طور پر کور نہیں ہوتا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00