Home اہم خبریںیو اے ای نے اسرائیلی وزیراعظم کے دورے کی تردید کردی

یو اے ای نے اسرائیلی وزیراعظم کے دورے کی تردید کردی

by Admin
0 comments

فائل فوٹو

یو اے ای نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ امارات کی تردید کردی۔ اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ غیر اعلانیہ دوروں سے متعلق دعوے بے بنیاد ہیں۔

اماراتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پوشیدہ نہیں، یو اے ای اسرائیل تعلقات اعلامیہ طور پر طے ابراہیمی معاہدہ کے تحت ہیں۔

بیان کے مطابق یہ تعلقات رازداری پر مبنی نہیں اس لیے غیر اعلانیہ دوروں سے متعلق دعوے بے بنیاد ہیں۔ 

اس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم کے آفس نے کہا تھا کہ نیتن یاہو نے جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی۔

نیتن یاہو کے آفس نے دورے سے یو اے ای اور اسرائیل کے تعلقات میں تاریخی پیش رفت کا بھی دعویٰ کیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00