Home اہم خبریںایران امریکا امن معاہدے کے حتمی مسودے کا اعلان 24 گھنٹے میں متوقع، امریکی اخبار

ایران امریکا امن معاہدے کے حتمی مسودے کا اعلان 24 گھنٹے میں متوقع، امریکی اخبار

by Admin
0 comments

امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کی جانب سے تمام محاذوں پر جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے اتوار تک ایک امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

امریکی اخبار نے مذاکرات کے قریبی ذرائع سے بتایا کہ ہفتے کے روز علی الصبح ایک عبوری مسودے پر اتفاق کر لیا گیا تھا، جس کا باضابطہ اعلان آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر متوقع ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق اگر یہ معاہدہ ہو گیا تو چھ ہفتوں سے جاری جنگ بندی کی حیثیت تبدیل ہو جائے گی۔

اخبار کے مطابق توقع ہے کہ امریکا اور ایران تمام محاذوں پر جنگ بندی کے لیے مفاہمت پر اتوار کو اتفاق کر لیں گے، اس سلسلے میں ڈرافٹ تجاویز پر امریکا اور ایران کا ہفتے کے روز ہی اتفاق ہو چکا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ثالث کار امریکا اور ایران میں معاہدے کو حتمی شکل دینے کےلیے قریب پہنچ گئے ہیں۔

سی بی ایس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے معاہدے سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورۂ ایران کے دوران ایرانی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تفصیلی مذاکرات میں حتمی مفاہمت کی جانب حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی۔

ملاقاتوں میں خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کے قیام کیلئے جاری ثالثی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقاتیں جاری سفارتی و ثالثی کوششوں کا حصہ تھیں۔

دورہ ایران میں فیلڈ مارشل نے صدر مسعود پزشکیان، ایرانی پارلیمںٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00