Home اہم خبریںہمارا پیغام واضح ہے نڈر اور جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے: وہاب ریاض

ہمارا پیغام واضح ہے نڈر اور جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے: وہاب ریاض

by Admin
0 comments
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض  نے کہا ہے کہ ہمارا پیغام واضح ہے کہ ہم نے رنز کرنے ہیں نڈر اور جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی، ریکارڈز سوچ کر نہیں بنائے۔ 

انہوں نے کہا کہ ابھی ہم ٹیم بنانے کے عمل سے گزر رہے ہیں، اس کے مطابق ہم تیاری کر رہے ہیں۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کوئی بھی ہو تین چار پلئیرز کو ایک ساتھ اچھا کھیلنا ہے، انفرادی پرفارمنس سے ہم نتائج حاصل نہیں کر سکتے، کھلاڑیوں میں اسکلز اور ٹیلنٹ ہے، پوری ٹیم ٹرمپ کارڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کا میچ ہمیشہ دباؤ والا ہوتا ہے، ہم نے اٹیک کرنا ہے، کوئی بھی ٹیم ہو ہم نے اسی انداز سے کھیلنا ہے۔

وہاب ویاض کا کہنا تھا کہ ہم ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں، ہم میں صلاحیت ہے، بس ہمیں پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی ٹیم مینز ہو یا ویمنز، جب ہار رہی ہو تو اثر پڑتا ہے۔ 

مینٹور قومی ویمن ٹیم کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف رنز کرنے سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملا ہے۔ آئر لینڈ میں سہ ملکی سیریز بڑی اہم ہے۔ 

ایک سوال کے جواب میں وہاب ریاض نے کہا کہ سدرا امین کے نہ ہونے کا سلیکٹرز بتا سکتے ہیں، سدرا امین اچھی کھلاڑی ہیں ان کی زیادہ پرفارمنسز ون ڈے کرکٹ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاٹ بالز کم کرنے کے لیے بڑی محنت کی ہے، اسٹرائیک تبدیل کرنے پر بھی بہت کام کیا ہے۔ کسی ایک پلئیر سے ٹیم نہیں بنتی ٹیم کمبی نیشن سے بنتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00